Maktaba Wahhabi

238 - 2029
(528) عورت کا غیر مرد کو سلام کہنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیا عورت غیر آدمی کو السلام علیکم کہہ سکتی ہے جس طرح عورت دکان میں یا کسی کے گھر میں داخل ہو وہاں آدمی بھی ہیں اور عورتیں بھی آنے والی عورت کو کیا اجازت ہے کہ السلام علیکم زبان  سےاداکرے؟ چند آدمیوں کا خیال ہے غیر محرم عورت غیر محرم آدمی کو السلام علیکم نہیں کہہ سکتی ۔؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! عورت غیر محرم کو سلام کہہ سکتی ہے بشرطیکہ فتنہ کا ڈر نہ ہو ۔صحیح مسلم میں ام ہانی رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی حدیث میں ہے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کے پاس آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم غسل فرمارہے  تھے میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کہا (بحوالہ فتح الباری:11/34) امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی صحیح میں بایں الفاظ تبویب  قائم کی ہے ۔ «باب  تسلیم الرجال علی النساء والنساء علی الرجال» یعنی"مرد عورتوں کو سلام کہہ سکتے ہیں اور عورتیں مردوں کو سلام کہہ سکتی ہیں ۔" ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ ج1ص817
Flag Counter