Maktaba Wahhabi

315 - 2029
زنا و فحاشی استمناء بالید کا حکم السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ مشت زنی کا اسلام میں کیا حکم ہے؟ ازراہ کرم کتاب وسنت کے دلائل سےتفصیلی جواب مطلوب ہے۔جزاکم اللہ خیرا الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! شریعت اسلامی اپنے پیروی کرنےوالوں کو پاک دامنی اور عفت کا درس دیتی ہے او رزنا و فحاشی کے تمام راستے بند کرتی ہے۔ انسان کی شہوانی احتیاج کو پورا کرنے کے شریعت نے دو راستے بتلائے ہیں ایک بیوی اور دوسری لونڈی کے ساتھ وطی کے ذریعے اس احتیاج کو رفع کرسکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتاہے: ﴿وَالَّذِینَ ہُمْ لِفُرُ‌وجِہِمْ حَافِظُونَ - إِلَّا عَلَیٰ أَزْوَاجِہِمْ أَوْ مَا مَلَکَتْ أَیْمَانُہُمْ فَإِنَّہُمْ غَیْرُ‌ مَلُومِینَ - فَمَنِ ابْتَغَیٰ وَرَ‌اءَ ذَٰلِکَ فَأُولَـٰئِکَ ہُمُ الْعَادُونَ- (المؤمنون:5 تا 7) ’’جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں ۔بجز اپنی بیویوں اور ملکیت کی لونڈیوں کے یقیناً یہ ملامتیوں میں سے نہیں ہیں ۔جو اس کے سوا کچھ اور چاہیں وہی حد سے تجاوز کرجانے والے ہیں ‘‘ امام شافعی رحمہ اللہ وغیرہ نے اس آیت سے استدلال کیا ہے کہ مشت زنی حرام ہے اس لیےکہ یہ عمل ان دونوں قسموں (بیوی، باندی) سے خارج ہے۔ (تفسیر ابن کثیر:3؍264) بیوی اور باندی کے سوا شرمگاہ کا استعمال حلال نہیں او رنہ ہی استمناءبالید حلال ہے۔ (احکام القرآن للشافعی ، ص 210) مشت زنی کے بھی مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ استمناء بالید سے عضو مخصوصہ کی رگیں کمزور پڑ جاتی ہیں او رذکاو ت حس تیز ہونے سے حساس ہوجاتی ہے جس سے سرعت انزال جیسی مرض لاحق ہوجاتی ہے اور ازدواجی زندگی میں بُرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ لہٰذا اس قبیح عادت سے بچنا چاہیے غیر شادی شدہ کہ جس کے پاس شادی کی استطاعت نہیں ۔ نبیﷺ نے روزے رکھنے کا حکم دیا ہے۔ (صحیح مسلم :1019) وباللہ التوفیق فتویٰ کمیٹی محدث فتویٰ  
Flag Counter