(219) یاد داشت کے لیے اپنی تصویر گھر میں رکھنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ یاد داشت کے لیے اپنی تصویر بناکرگھر رکھنا یاپھر والدین کی؟اور کتابوں کی تصاویر کےبارے میں وضاحت فرمائیں؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! تصویر خواہ اپنی ہو یا والدین وغیرہ کی بطو ر یا د گا ر اپنے پا س رکھنا حرا م ہے صحیح حدیث میں ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی بن ابی طا لب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فر ما یا : جو تصویر یا مجسمہ دیکھو اسے مٹا دو اور جو قبر اونچی دیکھو اسے برا بر کردو اور دوسری روا یت میں ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا : قیامت کے دن سب سے سخت عذاب مصوروں کو ہو گا (مسلم) ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ ج1ص533 |
Book Name | اجتماعی نظام |
Writer | متفرق |
Publisher | متفرق |
Publish Year | متفرق |
Translator | متفرق |
Volume | متفرق |
Introduction | فتاوے متففرق جگہوں سے ، مختلف علما کے، مختلف کتابوں سے نقل کئے گئیے ہیں۔ البتہ جمع و ترتیب محدث ٹیم نے ، تصحیح و تنقیح المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے کی ہے |