کئی لوگ اپنے بچوں کی تصاویر بنوا کر رکھتے ہیں السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ (1)کئی لوگ اپنے بچوں کی تصاویر بنوا کر رکھتے ہیں کہ بڑے ہوں گے تو دکھائیں گے یا اپنی فیملی کی تصاویر رکھ لیتے ہیں کہ یادگار ہے ان تصاویر کے بارے میں کیا حکم ہے ؟(۲) کیا تصویر بنوا کر بریف کیس یا اٹیچی کیس میں رکھ سکتے ہیں؟(۳) تصویر جس کمرہ میں ہو اس کمرہ میں نماز ادا ہو سکتی ہے یا نہیں ؟ ڈاکٹر محمد حسین پرانی چیچہ وطنی 13/06/98 الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! :(۱)یہ سب ناجائز ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں کوئی تصویر دیکھتے تو اسے توڑ ڈالتے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے {إِنَّ الَّذِیْنَ یَصْنَعُوْنَ ہٰذِہِ الصُّوَرَ یُعَذَّبُوْنَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ} [بے شک یہ تصویروں والے عذاب دئیے جائیں گے قیامت کے دن] (۲) نہیں رکھ سکتے ۔ (۳) اگر تصویر کی عبادت کا خیال نہ ہو تونماز درست ہے البتہ تصویر کو کمرہ سے نکالنا یا توڑنا پھوڑنا ضروری ہے ۔ واللہ اعلم ۲۷/۳/۱۴۱۹ہـ قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل جلد 01 ص 513 |
Book Name | اجتماعی نظام |
Writer | متفرق |
Publisher | متفرق |
Publish Year | متفرق |
Translator | متفرق |
Volume | متفرق |
Introduction | فتاوے متففرق جگہوں سے ، مختلف علما کے، مختلف کتابوں سے نقل کئے گئیے ہیں۔ البتہ جمع و ترتیب محدث ٹیم نے ، تصحیح و تنقیح المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے کی ہے |