Maktaba Wahhabi

790 - 2029
(328) کپڑا لٹکانے کے حدود السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کپڑا لٹکانے کے کیا حدود ہیں اور کپڑے لٹکانے کی آخر حد کہاں تک ہے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! مردوں کے لیے کپڑا لٹکانا حرام ہے اور جو شخص باز نہ آئے اسے تعزیری  سزا دی جائے گی ۔مومن  کا تہ بند  نصف  پنڈلیوں تک ہوتا ہے۔ کپڑا اگر پنڈلیوں  اور ٹخنوں  کے درمیان ہو تو جائز ہے'البتہ  ٹخنوں کے نیچے ہو تو حرام ہے۔ایسا کرنےوالے کو  دنیا میں تعزیری  سزا  اور آخرت میں عذاب  ہوگا کیونکہ امام بخاری اور امام مسلم  ؒ نے حدیث بیان کی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا ہے: ((مااسفل منالکعبین من الازار  فہو  فی النار)) (صحیح البخاری ‘اللباس‘باب مااسفل منالکعبین من الازار  فہو  فی النار‘ ح:٥٧٨٧) "جو تہ بند ٹخنوں سے نیچے ہوگا وہ جہنم کی آگ میں ہوگا۔" (نیز دیگر بہت سی صحیح احادیث  سے بھی یہ ثابت  ہے۔) ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص255
Flag Counter