سرکاری اور پوسٹ آفس کا سود السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ سرکاری و نیم سرکاری بنکوں و پوسٹ آفس سیونگ بنک کا سود اہل اسلام کے لئے شرع محمدی کے مطابق کیا ہونا چاہیے ؟ (المستفسر ملک ہدایت اللہ خاں ادیب فاضل اسوہدوی ازوشگٹن نیل گری ) الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! بارہا بتایا گیا ہے کہ روپیہ بغرض حفاظت ان بینکوں میں رکھا جائے تو حسب قائدہ جو اس پر انٹرسٹ ملے ، بعض علماء، (مثل دیو بند ، مفتی جمعۃالعلماء دہلی مرحوم ، مفتی مسجد چنییاں لاہور وغیرہ ) جائزرکھتے ہیں جمہور علماء ناجائز ‘ (اہلحدیث امرتسر ۱۱، ۱۴اپریل ۳۳ء) شرفیہ:۔ جمہورکا قول صحیح ہے بعض مجوزین کا باطل ہے (ابو سعید شرف الدین دھلوی ) فتاویٰ ثنائیہ جلد 2 ص 409 محدث فتویٰ |
Book Name | اجتماعی نظام |
Writer | متفرق |
Publisher | متفرق |
Publish Year | متفرق |
Translator | متفرق |
Volume | متفرق |
Introduction | فتاوے متففرق جگہوں سے ، مختلف علما کے، مختلف کتابوں سے نقل کئے گئیے ہیں۔ البتہ جمع و ترتیب محدث ٹیم نے ، تصحیح و تنقیح المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے کی ہے |