Maktaba Wahhabi

1252 - 2029
مردوں کا ابرو کے بالوں کو چھوٹا کرنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ اگر ابرو کےبال بہت زیادہ گھنےہوجائیں توکیاانہیں تھوڑاساچھوٹا کرنا جائزہے جبکہ مقصدنہ تو عورتوں سے مشابہت اختیار کرناہو اور نہ اللہ تعالی کی تخلیق کو بدلنا ؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! میری رائے میں ان بالوں کو چننا یاچھوٹا کرنایامنڈواناجائزنہیں ہے ، کیونکہ اللہ تعالی نےانہیں جمال اور زینت کے لے اگانا اور آنکھوں کی حفاظت کا انہیں ذریعہ بنایا ہے لہذا مرد یا عورت کاان بالوں کو زائل کرنا اللہ تعالی کی تخلیق کو بدلنے کےمترادف ہے، چونکہ عورتیں ہی ان بالوں کو زائل کرتی ہیں اس لیے بطور خاص انہیں کےلیے لعنت آئی ہے ۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص537
Flag Counter