Maktaba Wahhabi

207 - 2029
(10)سورج کی جگہ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ایک  مولوی کہتا ہے کہ میں قرآن سے یہ ثابت کرسکتا ہوں کہ اس دنیا میں جوسورج ہے وہ اس دنیا والے آسمان پر نہیں بلکہ تیسرے آسمان پر ہے اوراس کا تیزطرف اوپر ہے اورکم طرف دنیا والے آسمان کی سائیڈ میں ہے کیا یہ سچ ہے اورواقعتًا قرآن پاک میں یہ بات موجود ہے؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! قرآن حکیم جوہمارے پاس موجود ہے یا مسلمان جس کتاب کو قرآن کہتے ہیں اس میں یہ پوری بات قطعا ًموجود نہیں ۔باقی شیعوں والے  دس پارے(جو ان کی دعوی کے مطابق گم ہیں)ان میں یہ بات اگر موجود ہو تو معلوم  نہیں بہرحال اس مولانا صاحب کو کہیے کہ آپ نے جو دعوی کیا ہے وہ ہمیں  ثابت کرکے دےکہ قرآن کریم کی کس سورت اورکس پارہ اورکس آیت میں یہ بیان موجود ہے وگرنہ اپنے اس دعوے سے باز آجائے اوراس جھوٹی نسبت کی وجہ سے جس سخت جرم کا مرتکب ہوا ہے اس کے لیے اللہ تعالی سے معافی طلب کرے اورآئندہ ایسی غلط دعوی یا نسبت ہرگز نہ کرے ۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ راشدیہ صفحہ نمبر 94
Flag Counter