Maktaba Wahhabi

898 - 2029
(530) عورتوں کی تصویروں والے مجلات پہ پابندی لگانا واجب ہے۔ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ بازار میں فروخت کیے جانے والے ان مجلات کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟جن پہ عورتوں کی بناؤ سنگھار کے ساتھ اور بہت فتنہ انگیز انداز میں تصویریں چھپی ہوتی ہیں کیا اس مجلات کو بیچنا جائز ہے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! ان تمام جرائد و مجلات پہ پا بندی لگانا واجب ہے جن میں عوتوں کی تصویریں ہوں کیونکہ یہ فتنہ ہے،حکومت نے بھی اس سے اتفاق کیا ہے،و الحمد للہ ذلک:اسی طرح وزیر اطلاعات کی طرف سے بھی ان مجلات پہ پابندی  کا حکم صادر ہو چکا ہے لہذا سب پر واجب ہے کہ وہ تعاون کریں تاکہ مسلمانوں کو ایسے مجلات اور صحافت سے بچایا جا سکے جو گھٹیا باتیں اور فحش تصویریں پھیلارہی ہیں خواہ ان کا تعلق اندرون ملک سے ہویا بیرون ملک سے کیونکہ یہ ایک ایسی برائی ہے جسے متعلقہ ذمہ دار لوگوں کی وساطت سے مٹادینا واجب ہے۔وزارت اطلاعات اور دینی امور کو بھی چاہیے کہ وہ اس کے خاتمہ کی لیے اقدام کریں۔اللہ تعالی انہیں ہر اس کام کے کرنے کی توفیق عطا فرمائے جس میں بندوں اور شہروں کی بھلائی ہو، ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص405
Flag Counter