Maktaba Wahhabi

1402 - 2029
(514) عورت کا جانور کو ذبح کرنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیا عورت کیلئے ہر قسم کے جانور کو ذبح کرنا جائز ہے یا عورت کا ذبیحہ جائز نہیں ہے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! احکام شریعت میں اصل یہ ہے کہ یہ مردوں اور عورتوں کیلئے مشترک ہے الایہ کہ خصوصیت کی کوئی دلیل ہو چنانچہ ذبح کا مسئلہ بھی مشترک احکام میں سے ہے۔ ہمیں اس سلسلہ میں ایسی کوئی دلیل معلوم نہیں جو مرد کی خصوصیت پر دلالت کرتی ہو اور وہ تمام عام دلائل جو ذبح کی مشروعیت پر دلالت کرتے ہیں‘ ان میں مرد اور عورتیں سب داخل ہیں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج3ص476
Flag Counter