Maktaba Wahhabi

595 - 2029
کھڑے ہو کر پانی پینے سے عذاب السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ نبی کریم نے فرمایااگر تمہیں پتہ چل جائے کہ کھڑے ہو کر پانی پینے سے کتنا بڑا عذاب ہے تو تم اپنے حلق میں ہاتھ ڈال کر اس پانی کو نکال دو۔اور اگر اس وقت تم دیکھ لو کہ تمہارے ساتھ کتنی خوفناک شکل والا شیطان کھڑا ہے تو تم پانی پینا چھوڑ دو۔ کیا یہ حدیث درست ہے۔؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! اس معنی کی  تو کوئی روایت ہمارے علم میں نہیں ہے،جس میں شیطان کا تذکرہ ہو،جہاں سے آپ نے یہ سنا ہے ،وہاں سے اگر حوالہ مہیا کردیں تو اس کی صحت اور ضعف کا فیصلہ کرنا ذرا آسان ہو جائے گا۔ ہاں البتہ  کھڑے ہو پانی پینے کی ممانعت والی ایک صحیح روایت مسلم شریف میں موجود ہے ،جس کے الفاظ کچھ یوں ہیں۔ «لَا یَشْرَبَنَّ أَحَدٌ مِنْکُمْ قَائِمًا، فَمَنْ نَسِیَ فَلْیَسْتَقِئْ»(مسلم:2026) تم میں کوئی شخص کھڑے ہو کر پانی نہ پئے ،اگر کوئی بھول کر ایسا کر لے تو قے کر دے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی  
Flag Counter