(349) جسم کے بعض اعضاء کی فوٹو بنوانا کیسا ہے السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ جسم کے بعض اعضاء کی فوٹو بنوانا کیسا ہے ؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! جسم کے بعض اجزاء ، مثلاً :ہاتھ ،پاؤں کا فوٹو بنانا یا بنوانا جہاں تک میں سمجھ سکا ہوں صحیح نہیں ہے ، البتہ اکثر علماء کسی ایک عضو کے (سوائے چہرے کے ) جواز کے قائل ہیں ۔ بہر حال فوٹو گرافروں کو سخت عذاب کی وعید سنائی گئی ہے ۔ اس لئے احتیاط اسی میں ہے کہ اس سے کلیتاً اجتناب ہی کیا جائے ۔ ہاں اگر شرعی مجبوری ہو ، مثلاً حج وغیرہ کے لئے پاسپورٹ بنوانا ہو تو یہ الگ بات ہے ۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ محمدیہ ج1ص861 |
Book Name | اجتماعی نظام |
Writer | متفرق |
Publisher | متفرق |
Publish Year | متفرق |
Translator | متفرق |
Volume | متفرق |
Introduction | فتاوے متففرق جگہوں سے ، مختلف علما کے، مختلف کتابوں سے نقل کئے گئیے ہیں۔ البتہ جمع و ترتیب محدث ٹیم نے ، تصحیح و تنقیح المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے کی ہے |