Maktaba Wahhabi

528 - 2029
(276) ایسے مفید پروگرام سننے کے بارے میں کیا حکم ہے...... السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ بعض ایسے مفید پروگرام سننے کے بارے میں کیا حکم ہے جوقرآن مجید کی باتوں پر مشتمل ہوں لیکن جن کے درمیان میں موسیقی بھی آجاتی ہو؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! ایسے پروگرام سننے اوران سے استفادہ کرنے میں کوئی حرج نہیں بشرطیکہ موسیقی کے شروع ہونے سے ختم ہونے تک ریڈیو کو بند کردیا جائے کیونکہ موسیقی،جملہ آلات لہومیں سے ہے،اللہ تعالی اسے ترک کرنے اوراس کے شرسےمحفوظ رہنے کی  توفیق ارزاں فرمائے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب مقالات و فتاویٰ ص397
Flag Counter