اناج کو فصل سے بیشتر خرید فروخت کرنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ اناج کو فصل سے بیشتر خرید فروخت کرنا جائز ہے یا کیا ؟ یعنی اناج دھان وغیرہ اگنے کے تین چار ماہ بیشتر خرید فروخت کرنا۔ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! حدیث شریف میں آیا ہے کہ کھیت اور باغ کی صلاحیت پیدا ہونے سے پہلے خرید و فروخت نہیں چاہیے ۔ حدیث :۔ عن عبداللہ بن عمر نہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ سلم عن بیع الثمار حتی بیدر وصلا ہہا نہی البالع والمشتری متفق علیہ و فی روایة المسلم نہی عن بیع النخل حتی تزہورعن السنبل حتی یبیض دیا من العاہة، (مشکوةجلد ص۶۴۷) . ترجمعہ:۔ تقریباًوہی ہے جو حضرت مفتی مرحوم تحریر فرما چکے ہیں، (مؤلف) فتاویٰ ثنائیہ جلد 2 ص 428 |
Book Name | اجتماعی نظام |
Writer | متفرق |
Publisher | متفرق |
Publish Year | متفرق |
Translator | متفرق |
Volume | متفرق |
Introduction | فتاوے متففرق جگہوں سے ، مختلف علما کے، مختلف کتابوں سے نقل کئے گئیے ہیں۔ البتہ جمع و ترتیب محدث ٹیم نے ، تصحیح و تنقیح المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے کی ہے |