Maktaba Wahhabi

1519 - 2029
ہوائی جہاز کے ٹکٹ کی منسوخی کے وقت کچھ رقم کاٹنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ہوائی جہاز کے ٹکٹ کی منسوخی کے وقت کچھ رقم کاٹنا کیسا ہے۔؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! اگر تو ٹکٹ کی منسوخی سے کمپنی کو نقصان ہوتا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے،کیونکہ اس سے وہ اپنے نقصان کی تلافی کرتے ہیں۔اور عموما ایسا ہوتا بھی ہے کہ اگر ایک بندہ وقت پر سفر نہ کرے تو اس کی سیٹ خالی رہتی ہے ،جس سے کمپنی کو اچھا خاصا نقصان ہوتا ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی
Flag Counter