Maktaba Wahhabi

1205 - 2029
بیع سلم کی ایک صورت السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ بکر غریب آدمی ہے اس نے زید سے مبلغ دس روپے نقد لیے اور ماہ جیٹھ حال کو ۱۳، آثار پختہ چنے فی روپیہ کے حساب سے زید کو دینے مقرر کر لئے اگر بکر کے چنے بوجہ ژالہ باری یا بارش کے خراب ہو جائیں تو زید نے مبلغ دس روپے اصل ماہ جیٹھ کو واپس لینے ہیں اور شرط یہ ہے کہ بکر نے چنے زید کے گاؤں میں لے جاکردینے ہیں کیا یہ جائز ہے ؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! یہ صورت بیع سلم کی ہے یہ جائز ہے چنے نہ ملنے کی صورت میں اصل مال لے سکتاہے حدیث شریف میں ہے لا تاخذ الاسلمک اور اس مالک.  (۲۹شعبان ۵۰ء؁) فتاویٰ ثنائیہ جلد 2 ص 476
Flag Counter