Maktaba Wahhabi

795 - 2029
(334) چھوٹے اور باریک کپڑے السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ آج کل مسلمانوں میں خاص طور ہر موسم گرما میں چھوٹے  اور باریک کپڑے پہننے کا رواج بہت زیادہ ہوگیا ہے، ہم دیکھتے ہیں کہ بہت سے نمازی   بھی  چھوٹے اور باریک  کپڑے پہنتے ہیں اور نیچے  نصف  یا  ثلث ران  تک  نیکر وغیرہ پہن لیتے ہیں اور کچھ لوگ چھوٹے انڈروئیر پہن لیتے ہیں جس کی وجہ سے ناف  کے نیچےکا حصہ  نظر آتا ہے اور آپ  جانتے ہیں کہ شرم گاہ  کو چھپانا نماز کی صحت  کی شرائط  میں سے ہے'لہذا نماز کی اہمیت اور اس کے دین کے ستون  ہونے  کی وجہ سے امید ہے کہ آپ مساجد کے ائمہ  وخطباء کی توجہ اس کی طرف مبذول  کرائیں گے کہ وہ نامزیوں کو اس طرح کثرت کے ساتھ رواج پانے والے باریک کپڑوں کے استعمال  سے منع کریں؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! ہم آپ کے شعور  اور نامز کے لیے ' جوکہ بدنی عبادات میں سے سب سے اہم  ہے' اس قدر  اہتمام کے لیے شکر گزار ہیں۔ ہم اس مسئلہ کو بیان کرنے کی حتی المقدور کوشش کریں گے' جیسا کہ ہمارا خیال ہے کہ باریک کپڑے بھی ان شاء اللہ پردہ پوشی کا کام دیتے ہیں۔البتہ شرط یہ ہے کہ  کپڑا اس قدر باریک نہ ہو کہ اس سے جسم کی سفید  یا سیاہ رنگت  بھی  نظر آئے تاہم افضل یہی ہے  بہت باریک لباس استعمال  نہ کیا جائے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص264
Flag Counter