کیا مکان کا کرایہ مالک مکان کے لیے سود کے زمرے میں آتا ہے؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیا مکان کا کرایہ مالک مکان کے لیے سود کے زمرے میں آتا ہے جبکہ اس کا مکان ویسے کا ویسا ہے اور محنت بھی صرف نہیں ہوئی۔ (حافظ محمد فاروق تبسم) الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! نہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں زمین کرایہ پر دی جاتی تھی۔ حالانکہ زمین بھی ویسی کی ویسی ہی رہتی ہے ہاں مزارعت کی بعض مخصوص صورتوں سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ضرور منع فرمایا ہے۔ ۲/۳/۱۴۲۱ھ قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل جلد 02 ص 509 |
Book Name | اجتماعی نظام |
Writer | متفرق |
Publisher | متفرق |
Publish Year | متفرق |
Translator | متفرق |
Volume | متفرق |
Introduction | فتاوے متففرق جگہوں سے ، مختلف علما کے، مختلف کتابوں سے نقل کئے گئیے ہیں۔ البتہ جمع و ترتیب محدث ٹیم نے ، تصحیح و تنقیح المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے کی ہے |