Maktaba Wahhabi

1671 - 2029
سود سے توبہ کرنے کے بعد سودی رقم کا کیا کریں؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ایک شخص نے سود کے ساتھ بہت سا روپیہ جمع کیا ہے۔بعد ازاں سود سے توبہ کہ آگے سود نہ لوں گا۔سابقہ روپیہ سودی جمع شدہ کھانا جائز ہے یا نہیں۔؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! سود کی بابت قرآن میں ارشاد ہے: ۚ وَاِنْ تُبْتُمْ فَلَکُمْ رُءُوْسُ اَمْوَالِکُمْ۔(بقرہ:279)اگر تم توبہ کرو تو تم اصل مال کے مالک ہو گے۔سود تم کو نہیں ملے گا۔ تشریح۔از مولنا عبد السلام صاحب شیخ الحدیث ریاض العلوم دہلی۔   فتاویٰ علمائے حدیث جلد 14 ص 90 محدث فتویٰ
Flag Counter