Maktaba Wahhabi

923 - 2029
(214)جس گھڑی میں تصویر ہو اسے پہنے ہوئے نماز کا حکم؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ بعض گھڑیوں کے اندر بعض جانداروں کی تصویریں ہوتی ہیں ایسی گھڑی پہن کر نماز پڑھنا جائز ہے؟ یا اگر صلیب کی تصویر ہو تو نماز ہوگی یا نہیں؟ ابراہیم ۔س۔ منطقہ۔ الجنوب  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! جب تصویر گھڑی  کے اندر چھپی ہوئی ہو ، جو  دیکھی نہ جاسکتی ہوتو اس میں کوئی حرج نہیں… مگر جب تصویر گھڑی کے باہر کی طرف ہویا کھولنے سے نظر آجاتی ہو تو نماز جائز نہ ہوگی جیساکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ((لا تدَعْ صُورة إلاَّ طَمَسْتَھا۔)) ’’ جو تصویر بھی دیکھو اسے مٹا دینا‘‘ یہی صورت صلیب کی ہے جس گھڑی میں صلیب کی تصویر ہوگی اسے پہنے ہوئے نماز جائز نہ ہوگی ۰ الایہ کہ اسے کھرچ دیا جائے یا پینٹ وغیرہ سے مٹادیا جائے۔ جیساکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ : ((أنَّہ کانَ لایرَی شیئاً فیہ تَصْلیبٌ إلاَّ نقضَہ۔ وفی لفظٍ: إلاَّ قَضَّبَہ۔)) ’’ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جو چیز بھی دیکھتے جس میں صیلب کا نشان ہوتاآپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے توڑ دیتے اور ایک روایت یہ لفظ ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے ٹکڑے ٹکڑے کر دیتے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ دارالسلام ج 1
Flag Counter