Maktaba Wahhabi

889 - 2029
(505) تصویروں کو محفوظ رکھنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیا چھوٹی تصویروں کو محفوظ  رکھنا جائز ہے 'جب کہ ان میں سے بعض کے نصف اور بعض کے مکمل جسم بنے ہوئے ہوں اور انہیں دیواروں پر لٹکانا مقصود نہ ہو بلکہ مقصود صرف یادگا ر کے طور پر محفوظ رکھنا ہو؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! تصویروں کو محفوظ  کرنا جائز نہیں ہے  خواہ  انہیں دیواروں پر  نہ بھی لٹکایا جائے ۔انہیں صرف پاسپورٹ  یا شناختی کارڈ یا کرنسی  نوٹوں  کی صورت میں رکھا جاسکتا ہے'یا اس طرح  کے دیگر  مقاصد کے لیے  جن کی شدید  ضرورت  وحاجت ہو  تصویر  کو استعمال کیا جاسکتا ہے ۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ  سے فرمایا کہ ہر تصویر  کو مٹادو۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص387
Flag Counter