Maktaba Wahhabi

276 - 2029
میں پیشاب کر رہا تھا ، جب پیشاب ختم ہو گیا تو..الخ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ جناب میری عمر بیس (۲۰)سال ہے میں نے پچھلی رات کو ایک عجیب خواب دیکھا ، خواب میں ، میں نے دیکھا کہ میں پیشاب کر رہا تھا ، جب پیشاب ختم ہو گیا تو بعد میں میں نے دیکھا کہ پیشاب والی جگہ سے خون جاری ہوا ۔ ۲۔ دوسرا خواب مجھے کچھ اس طرح آیا کہ میرا ایک دوست ہے میں نے خواب میں دیکھاکہ میں ان کی شادی پر گیا ہوں ، بارات بھی کافی تھی تو جب ہم لڑکی کے گھر پہنچے تو اُدھر بالکل اطلاع نہیں تھی۔ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! آپ کوئی کام خلافِ فطرت کر رہے ہیں یا کرنا چاہتے ہیں لہٰذا اس کام کو نہ کریں ورنہ انجام خطرناک ہو گا۔ ۲۔ آ پ کا دوست کوئی شادی یاکوئی اور کام خلافِ فطرت کر رہا ہے یا کرنا چاہتا ہے لہٰذا وہ اس کام کو نہ کرے ورنہ انجام ذلت و رسوائی ، جگ ہنسائی کا سامنا کرنا ہو گا۔  واللہ اعلم                        ۱۷، ۷، ۱۴۲۳ھ قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل جلد 02 ص 822
Flag Counter