Maktaba Wahhabi

322 - 2029
مشت زنی اور اس سے بچنے کا طریقہ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ مشت زنی کیا ہے۔ جو یہ فعل کرتا ہے اسے کل قیامت کے دن کس قسم کی سزا ملے گی اس فعل بد سے بچنے کا کیا طریقہ ہے؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : ﴿فَمَنِ ٱبۡتَغَیٰ وَرَآءَ ذَٰلِکَ فَأُوْلَٰٓئِکَ ہُمُ ٱلۡعَادُونَ﴾--المومنون7 ’’پھر جو کوئی ڈھونڈے اس کے سوا وہ ہی ہیں حد سے بڑھنے والے‘‘  اس فعل شنیع سے بچنے کے لیے یہ دعا کثرت سے پڑھتے رہیں۔ «اَللّٰہُمَّ مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰی طَاعَتِکَ»مسلم- ترمذی نیز یہ دعا پڑھا کریں ۔  «اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْمَاثَمِ وَالْمَغْرَمِ» وباللہ التوفیق احکام و مسائل نکاح کے مسائل ج1ص 328
Flag Counter