میں بیت اللہ شریف کی زیارت کر رہا ہوں السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ آج سے تقریباً ڈیڑھ سال قبل میں نے یہ خواب دیکھا تھا کہ میں بیت اللہ شریف کی زیارت کر رہا ہوں اور یہی ایک ہی خواب تقریباً پانچ دفعہ نظر آیا۔ (روح الأمین ، بلتستانی ) الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! آپ کے خواب کی تعبیر ناقص علم کے مطابق یہ کہ اللہ تعالیٰ عنقریب یا عن بعید آپ کو بیت اللہ الحرام کی زیارت سے مشرف فرما ئےگا عمرہ کی صورت ہو یا حج کی صورت میں ۔ ان شاء اللہ الحنان۔ لہٰذا آپ ابھی سے کوشش شروع کر دیں۔ ورنہ اللہ تعالیٰ کسی عظیم نیکی سے آپ کو سرفراز فرمائےگا۔ ان شاء اللہ الرحمن ۳، ۶، ۱۴۲۳ھ قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل جلد 02 ص 824 |
Book Name | اجتماعی نظام |
Writer | متفرق |
Publisher | متفرق |
Publish Year | متفرق |
Translator | متفرق |
Volume | متفرق |
Introduction | فتاوے متففرق جگہوں سے ، مختلف علما کے، مختلف کتابوں سے نقل کئے گئیے ہیں۔ البتہ جمع و ترتیب محدث ٹیم نے ، تصحیح و تنقیح المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے کی ہے |