Maktaba Wahhabi

590 - 2029
گرہن کے وقت کھانا پینا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ میں بہت سے والدین کو یہ کہتے ہوئے سناکہ سورج یا چاند کے گرہن کے وقت کھانا پینا معدہ کے لیے نقصان دہ ہونے کی وجہ سے حرام ہے ، لہذا جب تک گرہن ختم نہ جائے کچھ کھانا نہیں چاہیے کیا یہ بات صحیح ہے یانہیں ؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! گرہن کے وقت کھانا پینا جائز ہے ، اس میں کوئی نقصان نہیں ۔ اس کےبارے میں جو بات کہی گئی ہے یہ بے اصل ہے ، اصل جواز ہے حتی کہ ممانعت کی کوئی دلیل ہو ۔ البتہ یہ بات ضرور ہے کہ گرہن کے وقت مسلمان نماز کسوف اور ذکر الہٰی میں مشغول ہوتے ہیں حتی کہ گرہن ختم ہو جائے ۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص504
Flag Counter