Maktaba Wahhabi

1559 - 2029
(144) کیا خرگوش حلال ہے؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ خرگوش کے حلال ہونے کے متعلق قرآن و احادیث سے وضاحت کریں۔    الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! خرگوش کی حلت کے بارے میں امام بخاری رحمة اللہ علیہ نے کتاب الذبائح بخاری میں باب الارنب ذکر کیا ہے اور یہ حدیث درج کی ہے: (( عن أنس  رضی اللہ عنہ  قال أنفجنا أرنبا  ونحن بمر الظہران  فسعی القوم  فلغبوا  فأخذتہا فجئت  بہا  إلی أبی طلحة  فذبحہا فبعث بورکیہا  أو  قال بفخذیہا إلی النبی  صلی اللہ علسہ وسلم  فقبلہا .))( بخاری  باب الارنب 3/84)    ''حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا ہم نے ایک خرگوش کو مرظہران میں دوڑایا لوگ اس کے پیچھے دوڑے مگر تھک کر رہ گئے (پکڑ نہ سکے) آخر میں اس کو پکڑ کر ابو طلحہ کے پاس لایا انہوں نے اس کو ذبح کیا اور اس کی سرین یا رانیں آپ کے پاس بھیجیں ، آپ   صلی اللہ علیہ وسلم  نے قبول کیں۔''(صحیح البخاری باب الارنب ۳/۸۴) امام قسطلانی رحمۃ اللہ علیہ بخاری کی شرح میں لکھتے ہیں کہ : "  وہو  مذہب الأئمة  الأبعة  و حدیث  الباب  حجة للجمہور  فی الأباحة ."    ''خرگوش کی حلت کے بارے میں ائمہ اربعہ کا بھی یہی مسلک ہے اور اس باب کی حدیث جمہور محدثین کے لئے خرگوش کی حلت میں حجت ہے۔''    (ارشاد الساری۲۹۲/۸) ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب آپ کے مسائل اور ان کا حل ج 1
Flag Counter