Maktaba Wahhabi

621 - 2029
(300) برتنوں ،ہاتھوں اور دیگر چیزوں کے دھونے کے لئے ایک ... السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیا گھر یا کسی بلڈنگ کے مالک کے لئے یہ جائز ہے کہ وہ تمام اشیاءکے دھونے کے لئے ایک ہی نالی بنائے جس میں برتن بھی دھوئے جائیں ،دیگر اشیاء کو بھی دھویاجائے؟کھانا کھان کے بعد ہاتھ اوردیگر اشیاءبھی؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! اس میں کوئی حرج نہیں کہ  برتنوں ،کھانے کے بعد ہاتھوں اوردیگر چیزوں کے دھونے کے لئے ایک ہی نالی بنائی جائے کیونکہ ہاتھوں اوربرتنوں کو لگی ہوئی چکناہٹ،کھانانہیں ہے ہاں البتہ روٹی ،گوشت اورکھانے پینے کی دیگر چیزوں کو نالیوں میں گرانا جائز نہیں ہے بلکہ یہ چیزیں ضروت مندوں کو دے دی جائیں یا پھر انہیں اس مقصد سے کسی اونچی جگہ پر رکھ دیا جائے جہاں سے لوگ انہیں اپنے جانوروں کو کھلانے کے لئے لے لیں یا جانور اورپرندے وغیرہ از خود کھالیں۔بچے ہوئے کھانے کو کوڑا کرکٹ کے ڈرم یا گندی جگہوں یا راستہ میں پھینکناجائز نہیں کیونکہ اس میں کھانے کی بےحرمتی ہے خصوصا ًراستہ میں پھینکنے میں بے حرمتی بھی ہے اورراستہ پر چلنے والوں کے لئے تکلیف بھی ! ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب مقالات و فتاویٰ ص419
Flag Counter