داڑھی کے بارے میں اسلام میں کیا حکم ہے السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ داڑھی کے بارے میں اسلام میں کیا حکم ہے اس کاکٹوانا اورمنڈھوانا کس حد تک جائز ہے اس کے نہ رکھنے سے گناہ تو نہیں ہوتا ۔ اور اگر کوئی مجبوری کے تحت داڑھی نہ رکھ سکے تو اسے کیا کرنا چاہیے ۔ اور یہ کہ داڑھی کی لمبائی یعنی سائز کتنا ہونا چاہیے ؟ عثمان غنی لاہور الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! مٹھی والی حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں داڑھی کٹوانامنڈوانا کاٹنا اور مونڈنا جرم اورگناہ ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اعفاء ، ارخاء اور توفیر لحیہ کا حکم دیا ہے اور وجوب سے ندب کی طرف پھیرنے والا کوئی قرینہ نہیں ۔ ۱/۸/۱۴۱۷ہـ قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل جلد 01 ص 518 |
Book Name | اجتماعی نظام |
Writer | متفرق |
Publisher | متفرق |
Publish Year | متفرق |
Translator | متفرق |
Volume | متفرق |
Introduction | فتاوے متففرق جگہوں سے ، مختلف علما کے، مختلف کتابوں سے نقل کئے گئیے ہیں۔ البتہ جمع و ترتیب محدث ٹیم نے ، تصحیح و تنقیح المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے کی ہے |