Maktaba Wahhabi

905 - 2029
(220) تصویر کا شرعی حکم السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ تصویر کےبارے میں  شر یعت  نے سختی  سے رو کا ہے  بعض   لو گ  اعترا ض  کر تے  ہیں  کہ اس جدید  دور  میں  جو تصویر کیمرہ  کے  ساتھ  لی جاتی  ہے وہ  اس ضمن  میں نہیں  آتی  بلکہ یہ ممانعت  ان تصاویر  کے  با رہ  میں ہے  جو ہاتھ  سے بنا ئی  جا تی  ہیں اور کیمرہ  کی تصویر  تو ایک عکس  ہے لہذا  یہ  جا ئز ہے ؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! اسلا م  میں بلا  استثناء  ہر  ذی  رو ح  کی تصویر   حرا م  ہے  چا ہے  جونسی  صورت  میں تصویر  کشی  کی جا ئے ۔رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم   نے حضرت علی  رضی اللہ تعالیٰ عنہ   سے فر ما یا تھا :  جو بھی تصویر  یا مجسمہ  دیکھو  اسے  مٹا  دو  اور جو قبر  اونچی  دیکھو اسے  برا بر کر دو ۔(1) نیز فر ما یا :  قیا مت  کے دن  سب سے  سخت  عذاب  مصوروں  کو ہو گا ۔(2) اسی بنا پر  آپ  صلی اللہ علیہ وسلم   نے حضرت عا ئشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا  کے ہاں  پر دے  پر بنی ہوئی  تصویر  کا سختی سے انکا ر  فر مایا ۔(3) اس حدیث  سے معلو م ہو ا کہ سائے  دار  یا غیر سائے دار  ہر طرح  کی تصویر  حرا م  ہے  کیمرہ  سے  بنی  ہو یا غیر  کیمرہ  سے ۔ علا مہ  البا نی  رحمۃ اللہ علیہ   فر ما تے ہیں : ’’ والثانیة  تحریمہ تصویر ہا سواء کانت مجسمة اوغیر مجسمة وبعبادہ اخری لہا ظل اولا ظل لہا وہذا مذہب الجمہور قال النووی :ذہب بعض السلف الی ان الممنوع ما کان لہ ظل وما لا ظل لہ فلا باس باتخاذہ مطلقا وہو مذہب باطل فان الستر ا لذی انکرہ النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانت الصورة فیہ بلا ظل ومع ذلک فامر بنزعہ ’’ (آداب الزفاف ص99 طبع 3)  1۔ صحیح مسلم کتاب الجنائز باب الامر بتسویۃ القبر (2243) 2۔ صحیح مسلم کتاب اللباس والزینة باب تحریم التصویر (٥٥٣٧) بخاری(٥٩٥٤-5950) 3۔ صحیح مسلم (5520-5525) بخاری (٥٥٩٤) ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ ج1ص533
Flag Counter