Maktaba Wahhabi

1725 - 2029
قرآن وحدیث پڑھانے کا عوض مزدوری یا تنخواہ لینی جائز ہے یا نہیں۔؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ قرآن وحدیث پڑھانے کا عوض مزدوری یا تنخواہ لینی جائز ہے یا نہیں۔؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! صحیح حدیث میں آیا ہے۔احق ما اخذتم علیہ اجر ا کتاب اللہ (سب سے اچھی مزدوری  کتاب اللہ پر ہے)۔اس لئے اگر کوئی مزدوری کےلیے پڑھاوے تو جائز ہے۔اگر کوئی فی سبیل اللہ پڑھاوے تو پھر مزدوری مانگنا جائز نہیں ہے۔از خود وہ احسان کریں تو قبول کرے۔منع کے متعلق کوئی صحیح حدیث نہیں۔(31 مارچ سن1916ء) (فتاوی ثنائیہ۔جلد 2 صفحہ 403( فتاویٰ علمائے حدیث جلد 14 ص 117 محدث فتویٰ
Flag Counter