وضاحت : ’’نور‘‘ سے مراد راہنمائی ہے- مطلب یہ ہے کہ باقاعدگی سے ہر جمعہ سورہ کہف پڑھنے والے کو دین اور دنیا کے تمام معاملات میں اگر کوئی مشکل یا پریشانی پیش آئے تو اللہ تعالیٰ سیدھی راہ کی طرف اس کی راہنمائی فرماتے ہیں۔ واللہ اعلم بالصواب !
٭٭٭
(7) فَضْلُ سُوْرَۃِ السَّجْدَۃِ
سورہ سجدہ کی فضیلت
مسئلہ 156: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات سونے سے قبل سورہ السجدہ کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔
وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر163 کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔
مسئلہ 157: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے روز نماز فجر کی پہلی رکعت میں سورہ السجدہ اور دوسری رکعت میں سورہ الدھر کی تلاوت فرماتے تھے۔
وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر168 کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔
٭٭٭
(8) فَضْلُ سُوْرَۃِ الزُّمَرِ
سورہ الزمر کی فضیلت
مسئلہ 158: رات سونے سے پہلے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سورہ الزمر کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔
وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر 152کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔
٭٭٭
(9) فَضْلُ سُوْرَۃِ الْفَتْحِ
سورہ فتح کی فضیلت
|