Maktaba Wahhabi

174 - 2029
فرقوں کے متعلق مسلمانوں کا موقف السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ آج بہت سے فرقے ظاہر ہوگئے ہیں جیسے صوفیہ کے کئی فرقے ہیں۔ مثلاً شاذلیہ‘ ابراہیمہ‘ قادیانیہ وغیرہ۔ ان فرقوں کے متعلق اسلام کا موقف ہے؟ اور ان کے متعلق اور ان کے پھیلائے ہوئے غلط خیالات کے متعلق بحیثیت مسلمان ہمارا کیا موقف ہونا چاہئے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! ان کی جو باتیں قرآن مجید اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق ہیں‘ ہم ان کی تائید کرتے ہیں اور جن باتوں میں انہوں نے قرآن وحدیث کی مخالفت کی ہے‘ ہم ان کی تردید کرتے ہیں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ دارالسلام ج 1
Flag Counter