Maktaba Wahhabi

18 - 2029
سیاست شرعیہ کیا سیاست مذہب کا جزو ہے؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ زید اور بکر میں نزاع ہے۔ زید کہتا ہے سیاست مذہب کا جزو ہے۔ بغیر اس کے مذہب نا مکمل ہے۔ بکر مخالف ہے۔ دونوں میں سے صحت پر کون ہے۔ ؟۔ (4 ذی الحجہ ہجری) الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! مکمل دین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرنا ہے۔  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زندگی میں سیاست بھی کی ہے۔ اس لئے ہر مسلمان کی اپنی زندگی میں سیاست جزو دین ہے۔ چاہے تخت پر ہو یا تختہ پر یعنی عمل ہویا نیت عمل جیسا حدیث شریف میں ہے۔ جو آدمی نہ جہاد کرے نہ جہاد کی نیت کرے۔ تو وہ نفاق پر مرے گا۔ (1) (اہل حدیث 30 رمضان 1351ہجری ) خاص مولوی ثناء اللہ صاحب سے سوال کیا آپ مقلدین مذاہب اربعہ کو عموماً اور حنفیہ کو خصوصا ًکافر کہتے ہیں۔ اوردائرہ اسلام سے خارج جانتے ہیں۔ اور کیا ان کے  کفر کے متعلق آپ نے اپنی کوئی تحریر بھی شائع کی ہے۔ اخبار اہل حدیث میں یا کسی کتاب میں الخ (محمد سجاد حسین) الجواب۔ مجھے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے شرم آتی ہے۔ کہ یہ سوال مجھ جیسے شخص سے کیوں پوچھا گیا۔ جس نے کبھی کسی کے فتویٰ کفر پر دستخط نہیں کیے کیوں کہ میرا اس باب میں وہی مسلک ہے جو امام المحتاطین امام ابو حنیفہ ؒ وغیرہ کا ہے۔ لا نکفر اہل القبلة (اہل حدیث 7 ستمبر 1917ء) -------------------------------------------------- 1۔ مزید تشریح 17 مارچ 23 ء؁ کے اہل حدیث میں بذیل فتاویٰ دیکھئے۔ (راز) فتاویٰ  ثنائیہ جلد 01 ص 363
Flag Counter