Maktaba Wahhabi

1165 - 2029
مہوا جانوروں کو کھلانا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ مہوا جو ایک برے درخت کا پھل ہے علاقہ بہار میں بہت ہوتا ہے مثل کشمش کے بہت میٹھا اور سستا ہوتا ہے دیہات کے غیریب لوگ کھاتے ہیں بکثرت اس سے شراب بنتی ہے پانی میں پھلا کر مویشی کو کھلایا جاتا ہے دو چار روز پانی میں رکھنے سے اس میں کچھ نشہ لانے کا اثر بھی ہو جاتا ہے مویشی کے مانڈے میں چارے کے ساتھ مہوا کھلی وغیرہ ملا کر رکھ دیا جاتا ہے جو اکثر دو چار روز تک کھلایا جاتا ہے اس طرح جانور کو کھلانے میں کچھ شرعی مما نعت ہے یا نہیں؟   (سائل مذکور)  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! مہوا کی جو کیفیت لکھی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ گہیوں ، انگور اور گڑ وغیرہ کی طرح ہے گہیوں اور انگور سے بھی شراب بنتی ہے تو جس طرح گہیوں اور انگور کی غذا جائز ہے مہوا کی بھی جائز ہے ۔ فتاویٰ ثنائیہ جلد 2 ص 436
Flag Counter