Maktaba Wahhabi

1860 - 2029
سودی کاروبار کرنے والے کا کفارہ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ میرا ایک قریبی رشتہ دار فوت ہو گیا ہے جو کہ سودی کاروبار کرتا تھا۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس کی طرف سے کفارہ ادا کر دیں تو اس کے لیے شرعی طریقہ کیا ہے؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! وارثوں کو چاہیے کہ یہ اندازہ لگائیں کہ اس نے کتنا سود لیا ہے اور پھر اس کے بقدر رقم اس کی طرف سے صدقہ کر دیں اور اس کی مغفرت اور بخشش کی دعا کریں، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں، اسے اور ہر مسلمان کو معاف فرمائے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب محدث فتوی فتوی کمیٹی
Flag Counter