Maktaba Wahhabi

326 - 2029
ایک شخص بیوی ہوتے ہوئے دوسری عورت سے زنا کرتا ہے السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ایک لڑکی جیونی کا نکاح محمد شفیع ولد ولی محمد سے ہوا۔ اوروہ آباد ہے اور دو لڑکے بھی پیدا ہوئے اب محمد شفیع ایک دوسری عورت سے زنا کرتا ہے۔ لوگ شہادت دیتے ہیں۔ ایک برس سے اپنی بیوی کوبلاتا بھی نہیں کیا اب وہ عورت جیونی نکاح ثانی کرسکتی ہے؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! جب تک نکاح اول فسخ نہ کرائے۔ یا طلاق حاصل نہ کرے۔ دوسرا نکاح نہیں کرسکتی۔ اگر وہ معلقہ ہے تو وہ ضلع کے سب جج کے پاس معقول وجوہات کی بنا پر فسخ نکاح کی درخواست کرے بعد فسخ نکاح ثانی کرسکتی ہے۔ واللہ اعلم۔ (اہلحدیث 22 اپریل 1938ء) فتاویٰ ثنائیہ جلد 2 ص 273
Flag Counter