Maktaba Wahhabi

1515 - 2029
(586) جائز کام کے لیے رشوت دینا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ہم نے اپنے  لیے  ایک نیا  مکا ن بنایا ہے  وہ گا ؤں  سے با ہر  ہے وہاں  پر بجلی  کا انتظام  نہیں ہے ۔ ہم وہاں  پر بجلی لے جانا  چا ہتے  ہیں مگر یہ کا م بغیر  رشوت  کے نہیں  ہو سکتا واپڈا والے ہم سے دس ہزار  رو پے  مانگ رہے ہیں بجلی لے جا نا ایک جا ئز چیز ہے اس کے لیے  دس  ہزار  روپے  دینا  کیا گناہ  ہے ؟اور حدیث میں آیا ہے کہ رشوت  دینے والا اور لینے والا دونو ں جہنمی  ہیں یہ پیسے دینے  سے اس کا گناہ  دو نو ں  پر عا ئد  ہوتا ہے یا کسی ایک پر ؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! بعض اہل علم اس بات کے قائل ہیں کہ اپنا  حق وصول کر نے کے لیے  کچھ  دینا  جا ئز  ہے دینے والا  بری  اور لینے والا مجرم  ہے ۔ملا حظہ ہو ۔سبل السلام شرح بلوغ المرام۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ ج1ص863
Flag Counter