جنسی تسکین کیلئے سیکسی ویڈیو دیکھنے کی حرمت السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ جنسی تسکین کےلیے سیکسی ویڈیو دیکھنے کا کیا حکم ہے۔؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! کسی بھی مسلمان کے لئے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ جنسی افلام دیکھے ،کیونکہ اس سے قساوت قلب،ذکر الہی سے غفلت ،اس فعل شنیع کو عمل میں لانے کی سوچ اور گناہ کرنے کی جرات پیدا ہوتی ہے۔ اللہ تعالی نے مومنوں کو حرام شی کو دیکھنےسے اپنی نظر جھکا لینے کا حکم دیا ہے۔ارشاد باری تعالی ہے۔ ﴿قُل لِلمُؤمِنینَ یَغُضّوا مِن أَبصـٰرِہِم وَیَحفَظوا فُروجَہُم ۚ ذٰلِکَ أَزکیٰ لَہُم ۗ إِنَّ اللَّہَ خَبیرٌ بِما یَصنَعونَ ﴿٣٠﴾... سورة النور اے نبی! آپ مومنوں کو کہہ دیں کہ وہ اپنی نگاہ جھکا کر رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں۔یہ عمل ان کے لئے زیادہ پاکیزگی کا باعث ہے۔ ایسی افلام دیکھنے والے کو اللہ سے توبہ کرنی چاہئے اور اپنے اس گناہ کی معافی مانگنی چاہئے،زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں کہ کس گلی میں شام ہو جائے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی |
Book Name | اجتماعی نظام |
Writer | متفرق |
Publisher | متفرق |
Publish Year | متفرق |
Translator | متفرق |
Volume | متفرق |
Introduction | فتاوے متففرق جگہوں سے ، مختلف علما کے، مختلف کتابوں سے نقل کئے گئیے ہیں۔ البتہ جمع و ترتیب محدث ٹیم نے ، تصحیح و تنقیح المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے کی ہے |