(502) بالوں کے درمیان مانگ نکالنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیا بالوں کے درمیان سے مانگ نکالنا سنت ہے میں نے سناتھا کہ جس حدیث میں مانگ نکا لنا آتا ہے وہ ضعیف ہے ؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! بالوں کے مانگ نکا لنےوالی روایت بلا شبہ صحیح ہے ۔( صحیح البخاری باب اتیان الیہود النبی صلی اللہ علیہ وسلم حین قدم المدینة کتاب مناقب الانصار (٣٩٤٤)درمیان سے مانگ نکالنے والی حدیث ابو دائود میں ہے اور البانی رحمۃ اللہ علیہ نے اسے صحیح کہا ہے۔) «بخاری باب اتیان الیہم النبی صلی اللہ علیہ وسلم حین قدم المدینة» ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ ج1ص787 |
Book Name | اجتماعی نظام |
Writer | متفرق |
Publisher | متفرق |
Publish Year | متفرق |
Translator | متفرق |
Volume | متفرق |
Introduction | فتاوے متففرق جگہوں سے ، مختلف علما کے، مختلف کتابوں سے نقل کئے گئیے ہیں۔ البتہ جمع و ترتیب محدث ٹیم نے ، تصحیح و تنقیح المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے کی ہے |