Maktaba Wahhabi

2018 - 2029
(194) سودی بینکوں میں اپنی رقوم رکھنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ جس شخص کے پاس نقد کیش ہواور وہ حفاظت کے لئے کسی بینک کے پاس اسے بطورامانت رکھ دے اورسال کی زکوۃ بھی اداکرے توکیا یہ جائز ہے یا نہیں؟براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔جزاکم اللہ خیرا"  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! خواہ سود نہ لے پھر بھی سودی بینکوں میں بطورامانت اپنا مال رکھنا جائز نہیں ہے کیونکہ یہ گناہ اورظلم کی باتوں میں اعانت ہے اوراللہ تعالی نے اس سے منع فرمایا ہے لیکن اگرکوئی شخص بینک میں اپنا مال رکھنے پر مجبورہوجائے اورسودی بینکوں کے سوا اس کے پا س اورکوئی صورت نہ ہو جس کے ذریعے وہ اپنے مال کو محفوظ رکھ سکے اوروہ اپنے مال پر سود بھی نہ لے تواس ناگریز ضرورت کی وجہ سے امید ہے بینک میں اپنا مال رکھنے میں کوئی حرج نہ ہوگا کیونکہ اللہ سبحانہ وتعالی کا ارشادہے کہ: ﴿وَقَد فَصَّلَ لَکُم ما حَرَّ‌مَ عَلَیکُم إِلّا مَا اضطُرِ‌ر‌تُم إِلَیہِ... ﴿١١٩﴾... سورة الانعام ’’جو چیزیں اس نے تمہارے لئے حرام ٹھہرادی ہیں وہ ایک ایک کرکے بیان دی ہیں مگر اس صورت میں کہ ان کے (کھانے کے )لئےناچارہوجاہ۔‘‘ اورجب کوئی اسلامی بینک مل جائے یا اورقابل اعتماد جگہ جس میں گناہ اورظلم کی باتوں میں تعاون نہ ہو تومال وہاں رکھا جائے کیونکہ اس صورت میں سودی بینک میں مال رکھنا جائز نہ ہوگا۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب مقالات و فتاویٰ ص320 محدث فتویٰ
Flag Counter