Maktaba Wahhabi

1422 - 2029
سوفٹ وئیرز کا مفت استعمال۔؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ انٹرنیٹ سے سافٹ وئیر ڈاؤن لوڈ کر کے اس کا رجسٹریشن کوڈ مفت نیٹ سے ڈھونڈ کر سافٹ وئیر کو چلانا کیا ناجائز ہے؟کئی لوگوں نے اپنے بلاگ یا ویب سائٹس پر سافٹ وئیرز کے کوڈ دئیے ہوتے ہیں یہ پتہ نہیں چلتا کہ انہوں نے بھی یہ خرید کر آگے شئیر کئے ہیں یا ویسے ہی ڈھونڈے ہیں؟ کیا ایسی صورت میں سافٹ وئیر کا استعمال ناجائز ہے یا جائزہے۔؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! اگر تو کسی کمپنی نے فری سوفٹ وئیر مہیا کئے ہوئے ہوں تو ان کو ڈاؤن لوڈ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔اور اگر نہیں ہے تو پھر ناجائز ہے۔کیونکہ یہ ان کے مال کی چوری ہے جو کسی بھی صورت میں جائز نہیں ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی
Flag Counter