Maktaba Wahhabi

1285 - 2029
ٹیموں سے پیسے لیکر انعام دینا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ اگر تین ٹیمیں ہوں اور وہ آپس میں کوئی کھیل ، کرکٹ فٹبال وغیرا کھیلیں ، داخلا فیس ٥٠٠ روپے ہو۔ اور جیتنے والی ٹیم کو ١٥٠٠ انعام کے طور پر دیے جائیں یہ صحیح ہے یا جوئے کے زمرے میں آتا ہے۔؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! یہ جوئے کی شکل ہی نظر آتی ہے ،ہاں البتہ ٹیموں سے پیسے لینے کی بجائے اگر کوئی تیسرا آدمی اپنی جیب سے انعام دے دے تو وہ صورت درست ہو گی۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی
Flag Counter