Maktaba Wahhabi

286 - 2029
کیا نبیوں علیہ السلام کے سب خواب ہی سچے ہوتے ہیں؟ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیا نبیوں  علیہ السلام کے سب خواب ہی سچے ہوتے ہیں۔ یا کہ بعض نہیں بھی مثلا حضرات ابراہیم علیہ السلام  کو ۔ قد صدقت الرءیا۔ کہہ کرقربانی فرزند سے منع کیوں کیاجاتا۔ اگر یہ خواب سچا ہوتا تو عمل ضروری تھا۔  ۔  لَّقَدْ صَدَقَ اللَّـہُ رَسُولَہُ الرُّؤْیَا بِالْحَقِ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! حضرت ابراہیم علیہ السلام  کا خواب  سچا اور اس کے وہی معنی ہیں۔ جو انہوں نے سمجھے اور کرنے پر تیار ہوگئے لیکن انجام تک پہنچانے سے خود خواب دیکھانے والے نے روک دیا۔ کیونکہ انما الاعمال بالنیات (2 ذی الحجہ 48  ھ) فتاویٰ  ثنائیہ جلد 2 ص 155
Flag Counter