Maktaba Wahhabi

1000 - 2029
(544) لڑکیوں کا الٹی مانگ نکالنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ بعض  لڑکیا ں  الٹی  مانگ  نکالتی  ہیں  یعنی  سر کے با لو ں  کا "چیر "در میا ن  میں  نکا لنے  کی بجا ئے  انگرایزوں  کی طرح    نکالتی  ہیں  کیا شر یعت  میں اس کی کو ئی  مما نعت  تو نہیں ؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! بعض لڑکیوں  کا غیروں  کی نقا لی  میں سر کے با لو ں  کا الٹ  چیز نکالنا  سخت  ممنوع  ہے حدیث  میں ہے ۔ «من تشبہ بقوم فہو منہم» یعنی "جو کسی قوم کی مشا نہت  اختیا ر  کرتا  ہے  وہ انہی  میں شمار  ہو تا ہے "حدیث  ہذا  کی مزید  تشریح  کے لیے ملا حظہ ہو ۔ (فتا ویٰ اہلحدیث 3/338۔344) ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ ج1ص823
Flag Counter