Maktaba Wahhabi

797 - 2029
(337) ریشم سے مشابہ لباس السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ جس طرح ریشم کے کپڑے کپڑے مردوں  کے لیے حرام ہیں کیا  اس طرح وہ نرم  وملائم کپڑے بھی حرام ہیں جو مصنوعی  ریشوں سے بنائے جاتے ہیں؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! ریشم کا حکم ریشم ہی کے ساتھ خاص ہے۔ یہ حکم دوسرے کپڑوں کےلیے نہیں ہے'خواہ وہ کتنے ہی نرم اور ملائم  کیوں نہ ہوں' لیکن مردوں کے لیے ایسے کپڑوں کا استعمال زیادہ موزوں ہے' جن کی ریشم  اور عورتوں کے کپڑوں سے مشابہت نہ ہو۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص265
Flag Counter