Maktaba Wahhabi

842 - 2029
محرم الحرام اور کالا لباس السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ایک سلفی العقیدہ محرم الحرام اور غیرمحرم میں کالا لباس پہن سکتا ہے یا نہیں؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! محرم میں کالا لباس نہ پہنیں کیونکہ اس سے روافض کی مشابہت ہوتی ہے۔ دیکھئے حدیث: «من تشبہ بقوم فہو منہم» جس نے کسی قوم کے ساتھ مشابہت رکھی تو وہ انھیں میں سے ہے۔ (سنن ابی داود: ۴۰۳۱ وھو حدیث حسن) تاہم یاد رہے کہ مطلقاً کالا لباس پہننا جائز ہے لہٰذا محرم کے علاوہ ایسا لباس پہن سکتے ہیں۔ عامۃ الناس  مں یہ جو مہور ہے کہ کالا لباس جہنمیوں کا ہے، یہ ایک بے دلیل بات ہے جس کا کوئی ثبوت صحیح احادیث میں نہیں ملتا۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام) ج2ص509
Flag Counter