Maktaba Wahhabi

510 - 2029
(520) ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے پروگرامز السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ بعض ایسے پروگرام ہیں جنہیں کوئی مرد پیش کرتا ہے  لیکن اس کے ساتھ  عورت بھی شریک ہوتی  ہے' ریڈیو   اور ٹیلی وژن  کے اکثر  پروگراموں میں اس طرح  ہوتا ہے تو اس کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے ؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! میری رائے میں عورت کو مرد کے ساتھ اس طرح  کے پروگراموں میں شریک نہیں ہونا چاہیے کیونکہ عورت  کی ملائم آواز  اس کے لیے  فتنہ کا سبب بنے گی  اور پھر اس سے مردوں  اور عورتوں  کا اختلاط  بھی ہوگا اور پروگراموں کی ریکارڈنگ  کے وقت انہیں خلوت میسر  آئے گی اور یہ ساری باتیں باعث  فتنہ ہیں اوراکثر  وبیشتر  حالات میں عورتیں اسباب فتنہ سے کم ہی بچتی ہیں اورارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿یـٰنِساءَ النَّبِیِّ لَستُنَّ کَأَحَدٍ مِنَ النِّساءِ ۚ إِنِ اتَّقَیتُنَّ فَلا تَخضَعنَ بِالقَولِ ...﴿٣٢﴾... سورةالاحزاب "اے پیغمبر کی بیویوں تم اور عورتوں کی طرح نہیں ہو 'اگر تم پرہیز گار رہنا چاہتی ہو تو(کسی اجنبی شخص  سے) نرم  نرم باتیں  نی کیا کرو۔" اور فرمایا: ﴿وَقَر‌نَ فی بُیوتِکُنَّ وَلا تَبَرَّ‌جنَ تَبَرُّ‌جَ الجـٰہِلِیَّةِ الأولیٰ ۖ ...﴿٣٣﴾... سورةالاحزاب "اور اپنے  گھروں میں ٹھہری  رہو  اور جس طرح  (پہلے) جاہلیت (کے  دنوں ) میں اظہار  تجمل کرتی تھیں 'اس طرح زینت نہ دکھاؤ۔" علماء فرماتے ہیں کہ "تبرج" سے مراد  نرمی وملائمت  'ناز ونخرہ  اور فتنہ میں ڈال دیے والی چیزوں  کا اظہار ہے ۔ ریڈیو  اور ٹیلی ویژن پر کام کرنے والی عورت  اپنی آواز کو خوبصورت بنانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی تاکہ سننے والوں کو متاثر  کرسکے 'لہذا عورت  کو اناؤنسر  نہیں ہونا چاہیے  اور فتنہ سے بچنے  کے لیے ریڈیو اور ٹیلی ویژن  کو جنس  نسواں سے پاک کرنا واجب ہے ان کے لیے  کام کے دوسرے  شعبے ہیں مثلاً تدریس  اور سلائی  کڑھائی وغیرہ۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص392
Flag Counter