Maktaba Wahhabi

1141 - 2029
زید نے بکر کو فی روپیہ دس سیر گندم ملے کرکے..الخ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ زید نے بکر کو فی روپیہ دس سیر گندم ملے کرکے چند ہ ماہ معینہ پر دیا اب بکر نے مدت مقررہ پر ادا نہیں کیا پھر زید نے بعد مدت در اس روپے کا جو یا دوسری چیز نرخ بازار سے لینا چاہتا ہے کیا درست ہو گا؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! بیع اول بیع سلم ہے اس کے ماتحت وہی لے گا جولینا کیا ہے دوسری چیز دوسری بیع سے لے گا ،  (۸مئی ۱۹۳۱ء؁) فتاویٰ ثنائیہ جلد 2 ص 425
Flag Counter