Maktaba Wahhabi

639 - 2029
(607) عیدوں کے موقع پر نمائشوں کے اہتمام السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ عیدوں کے موقع پر نمائشوں کے اہتمام کے بارےمیں کیا حکم ہے  ؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!  عیدوں کو اس لیے مقرر کیا گیا ہے تاکہ تمام عادت پر اللہ تعالی کے شکر کا اظہار کیا جاسکے اور یہ اظہار تکبیر ، ذکر اور نماز کی صورت میں ہوتاہے اوراس موقع پر کھیل وغیرہ کی صورت میں بھی اظہار مسرت جائز ہے جیسا کہ ثابت ہے کہ عید کے موقع پر حبشیوں نے مسجد نبوی  میں کھیل کا مظاہرہ کیا تھا ۔ اس طرح وہ نمائشیں بھی جائز ہیں ،جن سے مقصود مسلمانوں کی قوت کا اظہار اور جہاد کے لیے کرو فر کی مشق ہو ،بشرطیکہ ان میں عورتوں کی شرکت نہ ہو ۔ فخر وغرور کا اظہار نہ ہواور ایسی باتیں بھی نہ ہوں ، جن سے آپس میں اختلاف و انتشار وغیرہ پیدا ہوتا ہو۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ اسلامیہ ج4ص461
Flag Counter