کچھ روپیہ لیا اور دینے والا اس شرط پر دیوے کہ فصل پر کچھ...الخ السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ایک شخص نے کچھ روپیہ لیا اور دینے والا اس شرط پر دیوے کہ فصل پر کچھ ہی بھاؤ ہو میں ایک ر وپیہ من کے حساب سے غلہ لوں گا۔اس نے منظور کر لیا۔تو کیا یہ جائز ہے یا نہیں۔؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! یہ صورت بیع سلم کی ہے۔اگر اس میں جنس اور ادائے جنس اور مکان تعین کردی گئی۔تو بحکم حدیث جائز ہے۔ (فتاوی ثنائیہ جلد 2 صفحہ 450) فتاویٰ علمائے حدیث جلد 14 ص 84 محدث فتویٰ |
Book Name | اجتماعی نظام |
Writer | متفرق |
Publisher | متفرق |
Publish Year | متفرق |
Translator | متفرق |
Volume | متفرق |
Introduction | فتاوے متففرق جگہوں سے ، مختلف علما کے، مختلف کتابوں سے نقل کئے گئیے ہیں۔ البتہ جمع و ترتیب محدث ٹیم نے ، تصحیح و تنقیح المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے کی ہے |